اہلیہ کی محبت اور ساتھ کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا: حسن علی

فاسٹ بائولر حسن علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت پیغام بھی جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سامعہ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کررہی ہے ۔ حسن علی نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری زندگی میں ایک تبدیلی ہونے والی ہے، یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ حمل کے دوران عورت کا جسم اتنی تبدیلیوں سے کیسے گزرتا ہے۔

‘ انہوں نے اہلیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ کی موجودگی مجھے ایک بہتر انسان بنا دیتی ہے، آپ کی محبت اور تعاون کے بغیر میں اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں۔‘ قومی کرکٹر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SoonToBe3 کا بھی استعمال کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ جوڑے ہاں جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’چاہے میرا دن کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو لیکن اپنے بچے کی حرکت محسوس کرکے ہر چیز کو ٹھیک کردیتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019ء کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں ہوئی تھی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *