پاکستان کو مکی آرتھر کی یاد ستانے لگی، کیا مکی آرتھر کو واپس لانا چاہئے۔۔؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کوچ تھے، انہیں کےدور میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آئی، اور مکی آرتھر کے دور میں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتی، پاکستان نے پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں انڈین کرکٹ ٹیم کو شکست دی۔ مکی آرتھر کی کامیاب کوچنگ کی وجہ سے پاکستان مسلسل دو سال تک ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہا۔

پتا نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیا سوجھی، انہوں نے نے مکی آرتھر کو ہٹا کر مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، پاکستان ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم تھی، اب ٹاپ 5 میں آنا بھی مشکل نظر آرہا ہے، ناقص کوچنگ اور کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے، پاکستان اس ٹیسٹ رینکنگ میں 7 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ اس سے نیچے بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں رہے گئی ہیں۔

کوئی ایک کھلاڑی بھی اچھا پرفارم نہیں کر رہا، ہمیں ایک چیز مان لینی چاہیے کہ مصباح الحق کوچ کے طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور نہ ہی کوئی تجربہ ہے،ان کے پاس، ابھی بھی کرکٹ بورڈ کے پاس وقت ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے مکی آرتھر کو واپس لایا جائے، تاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہو سکے۔ اور قومی ٹیم کو ایک معیاری کوچ میسر آ سکے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *