سارو گنگولی کو ہارٹ اٹیک کے بعد ان پر فلمائے گئے کون سے اشتہار کی تشہیر رکوا دی گئی؟ حیران کن خبر آ گئی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی کو ہونے والے ہارٹ اٹیک کے بعد ان پر فلمائے گئے کوکنگ آئل کے اشتہار کی تشہیر رکوادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 جنوری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سابق کپتان کے اہل خانہ میں سے کسی نے میڈیا کو بتایا کہ سارو گنگولی جب کھڑے ہونے میں بھی اپنے آپ پر قابو نہیں پاسکے اور انہیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ سارو گنگولی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کوکنگ آئل کے جس اشتہار میں بی سی سی آئی کے سربراہ کو لیا گیا تھا اس کی تشہیر رکوادی گئی ہے۔ اڈانی ولمر نامی اس کمپنی کے ڈپٹی سی ای او انگشو ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے اپنے ٹی وی کمرشلز کو سارو گنگولی کی طبیعت بہتر ہونے تک روکا ہوا ہے تاکہ ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرکے چیزوں کو مزید آگے بڑھائیں گے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک بدقسمت واقعہ ہے اور یہ کسی کے بھی ساتھ پیش آ سکتا ہے جبکہ انہوں نے اپنی پراڈکٹ کی صفائیاں پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک کوکنگ آئل ہے، یہ دوا نہیں ہے، دل کی بیماریاں لگنے کے کئی عوامل ہوتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *