گاڑی کو پہنایا جانے والا کورونا ماسک تیار

شنگھائی (ویب ڈیسک) چاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے گاڑیوں کے اندر موجود وائرس اور بیکٹیریاں سے تحفظ کے لئے نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نئی ڈیوائس کورونا وائرس ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔کوروماکو (Kurumaku) نامی ڈیوائس کیبن میں ایئر فلٹر کے اوپر نصب کیا جاتا ہے

جو ایک فیس ماسک کی طرح کام کرکے وائرسز کو پھیلنے سے روکتا ہے۔کمپنی کے مطابق کوروماکو گاڑی کے اندر گردش کرنے والے 99 اعشاریہ 8 فیصد وائرل ذرات کا خاتمہ کرسکتا ہے، ڈیوائس کی صفائی ہر 24 گھنٹے بعد کرنا ہوگی جبکہ اسے ہر سال بدلنا ہوگا۔ڈیوائس کے حوالے سے ہنڈا کی جانب سے براہ راست کوڈ-19 سے تحفظ سے متعلق ذکر نہیں ہے البتہ یہ ظاہر ہے کہ اس ڈیوائس کو عالمی وبا کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *