قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور کورونا وائرس کا شکار ہونے پر ثناء میر نے خود کرقرنطینہ کر لیا ہے ۔ 34 سالہ ثناء میر قائداعظم ٹرافی کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں اور ان کا کورونا وائرس کے مثبت آنے کے بعد پینل میں شامل دیگر کمنٹیٹرز کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ثناء میر نے 2005ء سے 2019ء تک 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور گزشتہ سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 895 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 39 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 797 رہی۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی جس میں سے 90 فیصد سے زائد یعنی 4 لاکھ 42 ہزار 457 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 350 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 رہ گئی۔ خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020ء کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *