سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کر دی گئی، کتنے فیصد تماشائی داخل ہو سکیں گے؟

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کر دی گئی جس کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ اب صرف 25 فیصد تماشائی دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 38 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے سٹیڈیم میں روزانہ 9,500 تماشائی آسکیں گے۔ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ یہ فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز کے مشورے پر کیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پہلے سے خریدی گئی ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائے گا اور ٹکٹیں دوبارہ فروخت کی جائیں گی جبکہ موجودہ ٹکٹ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پنک ٹیسٹ میچ 7 جنوری سے شروع ہو گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *