”محمد عباس کی رفتار کم ہو گئی ہے“ عاقب جاوید خاموش نہ رہ سکے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ محمد عباس کی سپیڈ کم ہو گئی ہے اور جس وکٹ پر باؤنس کم ہو وہاں عباس کی باﺅلنگ اچھی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کا باﺅلنگ ایکشن ریورس سوئنگ کیلئے موزوں ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایسا باﺅلر ہے جو میچ کے شروع میں ہی بریک تھرو دلاتا ہے۔ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم سلیکشن درست نہیں تو نتائج بھی اچھے نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں جاری ہیں اور نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کیساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت اس میچ پر بھی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *