صدیوں سے جب کسی سے تمباکو چھڑوانا ہوتا تو گھر کا یہ نسخہ استعمال کرتے ، آپ بھی ایک بار استعمال کر کے دیکھیں اس کے بعد کبھی سگریٹ پینے کا دل نہیں کرے گا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!سگریٹ نوشی انسان کے لئے زہر کاکام کرتی ہے اکثر لوگ سکریٹ نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوپاتے۔آج کی تحریر میں سموکنگ جیسی لعنت سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کا نسخہ پیش کیاجارہا ہے۔اس بیسٹ اینٹی سموکنگ ہوم ریمیڈی کوتیار کرنے کے لئے ہمیں جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں شامل ہیں:گُڑ،کڑی پتہ،دہی،ملٹھی۔اس ہوم ریمیڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ شیشے یا پلاسٹک کی ایک پیالی لے لیجئے دو سے تین چمچ دہی اس میں ڈال لیجئے

۔دہی کیلشیم پروٹین فاسفورس اور پوٹاشیم سے بھر پورہوتی ہے اور اس میں آدھا چھوٹا چمچ کڑی پتہ کا پاؤڈر ڈال لیجئے۔کڑی پتہ منہ اور گلے کے امراض میں نہایت مفید ہے بہت ہی اچھا نیچرل انگریڈینٹ ہے ۔ اب اس میں ایک چمچ کوٹے ہوئے گُر کا ڈال لیجئے۔ کوشش کیجئے کہ گُر اچھا اور خالص ہو گڑ کا استعمال سگریٹ نوشی ترک کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتا ہے اب آخر میں اس میں آدھا چھوٹا چمچ ملٹھی کا پاؤڈر ڈال لیجئے۔ملٹھی پھیپھڑوں گلے کھانسی اور نزلہ زکام میں نہایت مفید ہے۔اب چمچ کی مدد سے یہ تمام اجزاء اچھی طرح مکس کیجئے تا کہ ہماری یہ ریمیڈی اچھی طرح تیار ہوسکے۔بیسٹ اینٹی سموکنگ ہوم ریمیڈی تیار ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ ایک پیالی دہی اسی طرح بناکر دن میں کسی بھی وقت کھالیجئے سموکنگ سے پریشان مر دحضرات اور لڑکے اس ریمیڈی کو ہفتے میں 4 دن ضرور استعمال کیجئے یاد رکھئے نشہ کسی بھی قسم کا ہو یہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں میں بربادی کا سبب بنتا ہے ۔سگریٹ نوشی ایک ایسی لعنت ہے کہ اس سے پیسہ اور صحت دونوں برباد ہوتی ہیں۔شکریہ

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *