ٹی ٹونٹی کرکٹ, آئی سی سی کی بابر اعظم کے ساتھ ناانصافی..

بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بلے باز بنے ہوئے ہیں, ان کی پرفارمنس کرکٹ کی تینوں فارمیٹ میں شاندار رہی ہیں, بابر اعظم کی بیٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کے خلاف پرفارمنس دے سکتے ہیں, اس وقت بھی بابر اعظم کرکٹ کی تینوں فارمیٹ میں, ٹاپ ٹین پوزیشن میں موجود ہیں.

اگر ہم ٹیسٹ کرکٹ کی بات کریں تو بابر اعظم اس وقت عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں 5 پوزیشن پر موجود ہیں, اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 797 ہے,  جبکہ پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ ہیں, اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 901 ہے, ون ڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں, اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 837 ہے, جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں.

اگر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ کی بات کریں, تو بابر اعظم اس وقت عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہیں, اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر ہیں,آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے,  جس میں بابر اعظم کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے, بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ایک بھی ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلے, پھر بھی آئی سی سی نے ان کے پوائنٹس کم کردیئے,نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے بابر اعظم کے پوائنٹس 870 تھی, جبکہ سیریز کے بابر اعظم کے پوائنٹس کی تعداد حیران کن طور پر کم کر کے 820 کر دی گئی, جبکہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کی وجہ سے ایک میچ بھی نہیں کھیلا, سوشل میڈیا پر آئی سی سی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا, آئی سی سی کے پوائنٹس کاونٹ کرنے کے طریقہ کار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا, صارفین کا کہنا تھا کہ, جب ایک کھلاڑی نے سیریز میں حصہ ہی نہیں لیا, تو اس کے پوائنٹس کیسے کم ہو سکتے ہیں…

Sharing is caring!

Comments are closed.