نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ تمام باولرز فلاپ، نوجوان باولر نے کیا حکمت عملی اپنائی ؟ بتا دیا

قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 222 رنز پر تین کھلاڑی آوٹ کر دیئے ہیں ، تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے حاصل کی گئیں اور ان کے علاوہ کوئی دوسرا باولر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے کھیل مکمل ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ نیوزی لینڈ پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی لیکن کین ولیمسن نے بہت ہی اچھی بیٹنگ کی ، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ، جو غلطیاں آج ہوئی ہیں انہیں کل نہیں دہرائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے بلے باز ان کنڈیشنز سے واقف ہیں ، ابھی گیند نیا ہے کوشش کریں گے کہ کل جلدی وکٹیں حاصل کر سکیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.