لاہور کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے دوران کئی بچیاں ایک ہی ظالم شخص کی ہوس کا نشانہ بن گئیں،پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے میں تاحال ناکام‎‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی کی آبرو ریزی کا کیس سامنے آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں

ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کرآبرو ریزی کرنے کا انکشاف ہوا۔ملزم کی عدم گرفتاری اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جاکر آبرو ریزی کرکےچھوڑ دیتا ہے۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کیا اور ٹائر بھی جلائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران آبرو ریزی کے 6 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے صرف دو مقدمات درج کیے۔دوسری جانب پولیس نے حالیہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، اس ضمن میں تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔پولیس افسران نے مظاہرین کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *