محمد عامر کو ٹیم میں نئے فاسٹ باولرز کے آجانے سے اپنی جگہ نظر نہیں آرہی تھی، عاقب جاوید نے حیران کن بات کہہ ڈالی

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے والے محمد عامر کو ٹیم میں نئے فاسٹ باولرز کے آجانے کے بعد اپنی جگہ نظر نہیں آرہی تھی۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ محمد عامر کا اپنا فیصلہ ہے، ان کے فیصلے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو پی سی بی اور مکی آرتھر نے بہت سپورٹ کیا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ نئے فاسٹ بولرز کے آنے کی وجہ سے محمد عامر کو اپنی جگہ نظر نہیں آرہی تھی،

محمد عامراب فرسٹ چوائس نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ محمد عامر نے ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ’ذہنی اذیت‘ دیے جانے کاالزام لگاتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا

Sharing is caring!

Comments are closed.