حج کرنا بھی ناممکن ہوگیا۔۔۔ اس سال حج کتنامہنگاہوگا۔۔؟حکومت نے اعلان کردیا۔۔عوام کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ضوابط (ایس او پیز) کے ساتھ حج ہوا تو مہنگا ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں نور الحق قادری نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم اخراجات میں حج کروایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حج پالیسی 2021ء سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں، اگر ایس او پیز کے ساتھ حج ہوگا تو وہ مہنگا ہو

جائے گا۔دوران گفتگو وفاقی وزیر مذہبی امور نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ اور اسلام آباد دھرنے کے اعلان پر بھی تبصرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے لوگ جنوری کی یخ بستہ راتوں میں اسلام آباد میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔نورالحق قادری نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن جن لوگوں کو لیڈ کر رہے ہیں وہ ان کے منصب اور شان کے خلاف ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *