پاکستانیوں کےلئے ویزے یواے ای کے وزیر خارجہ نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) یواے ای کے وزیر خارجہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان پر ویزوں کی پابندی کا فیصلہ عارضی ہے۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نےکہا ہے کہ امارات 15لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں۔

ایک بیان میں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نےکہا ہے کہ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات میں گہرائی بھی ہے اور اس میں مزید وسعت کی گنجائش بھی موجود ہے۔یو اے ای نے پاکستان سمیت 11 ممالک کے مسافروں کو ویزوں کا اجراء روک دیا۔ان کاکہنا تھا کہ امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں، ویزوں کے اجراء میں پابندیاں عارضی ہیں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *