ویرات کوہلی رواں سال کوئی سینچری سکور نہ کرسکے،بابر اعظم نے کتنی سینچریاں سکور کیں؟آپ بھی جانیں

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کا ہمیشہ تقابلی جائزہ لیا جاتا ہے۔دونوں ملکوں کے علاوہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح دونوں سٹار بلے بازوں کی بیٹنگ ایوریج اور رینکنگ کا اکثر موازنہ کرتے رہتے ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سال 2020 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ایک بھی سینچری سکور نہ کرسکے ہیں۔سال 2020 میں انکا ایک اننگز میں بہترین سکور 89 رہا۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم اب تک سال 2020 میں دو سینچریاں سکور کرچکے ہیں۔ایک سینچری بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں سکور کی ،جس میں انکا سکور 143 تھا۔دوسری سینچری انہوں نے راولپنڈی کے ہی سٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سکور کی،جس میں انکا سکور 125 تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *