بطور کپتان شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا نیوزی لینڈ سے مسلسل دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے پر کہنا ہے کہ بطور کپتان شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

کپتان شاداب خان نے میچ ہارنے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی کو بہانہ نہیں بنائیں گے، محمد حفیظ نے اچھی بیٹنگ کی، ہم نے 20 رنز کم بنائے،  پاورپلے میں خراب پرفارمنس سے مسلسل دوسرا میچ ہارے۔

شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنا پڑے گا، آج کے میچ کا مثبت پہلو محمد حفیظ کی اننگز تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، شاداب خان نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہملٹن میں کھیلے جانے والے  دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *