ایک بابر اعظم نہیں ہوگا تو تم اس طرح کھیلوگے! انضمام الحق نے حیدر علی، محمدرضوان اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کلاس لگا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کیا کر رہی ہے. حیدر علی اور رضوان کون سی کرکٹ کھیل رہے ہیں. خوشدل شاہ سے بیٹنگ کیوں نہیں ہورہی. بائولرز کس طرح مار کھائے جارہے ہیں. ایسی کرکٹ نہیں چلے گی.اتنے مواقع ملنے کے باوجود کرکٹرز دماغ نہیں چلارہے اس طرح تو بنچ پر آجائیں گے.

سابق کپتان انضمام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی میچ کی شکست پر برس پڑے،حیدر اور رضوان ہٹ لسٹ میں تھے جبکہ وہاب اور خوشدل شاہ کی بھی کلاس لگائی.

انضمام یو ٹیوب چینل پر کہتے ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ حیدر کون سی کرکٹ کھیل رہے. ہر بال پر چھکا نہیں ماراجاتا. جب ایک بائونڈری لگ گئی.سکون سے کھیلو. پہلے سیٹ تو ہوجائو. رضوان نے 2 بالز کھیل کر وکٹ دے دی.جب سیٹ ہوگئے تو کیسے غیر ذمہ داری سے آئوٹ ہوگئے. اسی طرح خوشدل شاہ زیادہ بالز کھیل کرکم اسکور کے ساتھ کیسے لوٹ گئے.

ایک بابر اعظم نہیں ہوگا تو تم اس طرح کهیلوگے. نہایت غیر ذمہ دارانہ بلے بازی ہوئی. وکٹ سیدھی سادھی تھی. ہلکی بائونسی کے سوا کچھ نہیں تھا. حفیظ نے سیٹ ہوکر اچھی کرکٹ کھیلی .تجربہ کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور مواقع سے لطف لیا.

انضمام کہتے ہیں کہ وہاب ریاض ان وکٹوں پر نہیں چلیں گے. ایک اوور میں 19 دے گئے .ان کے ساتھ حارث اور شاہین نے مل کر 9 اوورز میں 96 رنز کھائے. یہ پیسرز کی بائولنگ ہے؟ کیا کر رہے ہیں؟

پاکستانی کرکٹرز نہایت ہی غیر حاضر ذہن کے ساتھ کھیل رہے ہیں. کم اسکور تھا اور اوپر سے بائولرز بھی ناکام گئے. صرف ایک وکٹ لے سکے.ہماری منیجمنٹ کی حالت یہ ہے کہ ایک بابر زخمی ہوگیا تو پوری دنیا کو بتانے لگ گئے کہ یہ ہوگیا. وہ ہوگیا ہم پریشان ہیں.

عجیب بات کردی.

نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں 4 مین کھلاڑی نہیں کهلائے. دوسرے میچ میں جیتنے کے باوجود 5 تبدیلیاں کردیں.

انہوں نے تو شور نہیں مچایا.

Sharing is caring!

Comments are closed.