آسڑیلیا سے بھارتی ٹیم کے لئے ایک اور بری خبر آگئی،اہم کھلاڑی ٹیسٹ سریز سے باہر ہوگئے

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی انجری کے باعث آسڑیلیا کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سریز سے باہر ہوگئے ہیں،پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگر میں وہ ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق گیند لگنے سے محمد شامی کا دایاں ہاتھ فریکچر ہوگیا ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ سریز سے باہر ہوگئے ہیں۔کپتان ویرات کوہلی کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد واپس بھارت جانے پر انڈین ٹیم پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے،ویرات کوہلی اپنے بچے کی پیدائش کے باعث اندیا واپس جارہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انڈین ٹیم صرف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *