”شاہد آفریدی سے بڑا آئیکون پلیئر نہیں دیکھا“

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کا قلندرز کا حصہ بننا بہت بڑی خبر ہے اور ہم بہت پرجوش ہیں، میں نے شاہد آفریدی سے بڑا آئیکون کھلاڑی نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اکیلے سٹیڈیم بھر دیتے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی دئیے ہیں۔ لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیشہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ پرفارم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہورقلندرز کے پلیٹ فارم سے ٹی 10 لیگ میں نوجوان پرفارم کریں گے، ہمارے ٹی 10 لیگ میں شاہد آفریدی آئیکون ہوں گے، گزشتہ برس این او سی نہیں ملے تھے اب این او سی دئیے جا رہے ہیں، عاطف رانا نے کہا کہ این او سی ملنے سے اس مرتبہ شاہد آفریدی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *