پہلے ہی بتا دیا تھا کہ بھارت کو اس مرتبہ 0-4 سے وائٹ واش شکست ہونی ہے:مائیکل وان

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے بھارت کو صرف 36 رنز پر ڈھیر کردیا۔ آسٹریلین بائولرز کی عمدہ باؤلنگ نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی بیٹنگ کے خاتمے پر اپنے خیالات شیئر کیے۔ 46 سالہ سابق برطانوی ٹیسٹ کپتان مائیکل وان بھی ٹویٹر پر اس بحث میں شامل ہوگئے اور کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ اب مرتبہ بھارتی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں بہت بری ہونی ہے ۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’’میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ بھارت کو اس مرتبہ 0-4 سے وائٹ واش شکست ہونی ہے‘‘۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے تیسرے دن 9 رنز 1 وکٹ پر اننگز شروع کی تاہم پوری ٹیم صرف 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ جوش ہیزل ووڈ نے 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پیٹ کمنز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *