نیوزی لینڈ اے کیخلاف فواد اور روحیل کی ڈبل سینچری پارٹنر شپ

نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینزکے فواد عالم اور روحیل نذیر کی شاندار سینچریز کی بدولت گرین شرٹس نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نو وکٹ پر 318 رنز بنالئے ۔

وانگرائے میں جاری چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ، کھیلے کے تیسرے روز فواد عالم اور روحیل نذیر کی شاندار سینچریز نے پانچویں وکٹ پر 215 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان شاہین کی پوزیشن مستحکم کردی ۔

کپتان روحیل نذیر 100 رنز بناکر، فواد عالم 139 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان شاہینز نے 9 وکٹ پر 318 رنز بنالئے اور اسے نیوزی لینڈ اے کیخلاف کو 286 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.