بھارت ایسی جنگ کبھی نہیں لڑتاجس میں اسے اپنی فتح کایقین نہ ہو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کی تیاریاں کررہاہےاس پرتبصرہ کرتے ہوئے سینئرصحافی ہارون رشید نے کہاکہ بھارت توگزشتہ ایک دہائی سے پاکستان پرحملےکے خواب دیکھ رہاہے بھارت کبھی اس جنگ میں نہیں کودتاجس میں اس کویقین نہ ہوکہ

جیت اس کی ہوگی انہوں نے کہاکہ 65کی جنگ میں سرگودھامیں ایک توپچی کوحکم دیاگیاکہ جوجہاز آرہے ہیں یہ ہمارے ہیں ان پرتوپ نہ چلادینااس نے وہ جہاز مارگرایااوروہ جہازبھارت کاتھااس سے پوچھاگیاکہ تمہیں کیسے پتاچلاکہ یہ جہاز بھارت کاہے ہم نے توتمہیں کہاتھاکہ یہ پاکستان کاہےاس نے ایک فقرہ کہاکہ ’’صاحب آواز ساڈے جہاز دی نہیں سی‘‘اتنی حسیات تیز ہوجاتی ہیں۔پاکستانی فوجی کاکوئی بدل نہیں۔دوسر اہمیں وہ میزائل سسٹم جوترکی نے خریداہے وہ چاہیےاس میزائل سسٹم سے جوجہاز چارسوکلومیٹردورہواسے گرایاجاسکتاہے۔اینکرکے سوال کرنے پرکہ بھارت کوسرجیکل سٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے جس کے جواب میں ہارون رشید نے کہاکہ یہ کام اتناآسان نہیں اگربھارت ایساکرے گاتواسکی قیمت کیاہوگی؟جوضیاء الحق نے کہاتھاراجیوگاندھی سے کہ تماراتونام ونشان مٹادیں گے۔انہوں نے کونسی جنگ ہم سےجیتی ہے مشرقی پاکستان میں توہماری صرف 2ڈویژن آرمی تھی۔اورعوامی بغاوت تھی اورسیاسی مسئلہ تھا۔اقتدار کے تین حریص یحیٰ خان ،بھٹواورشیخ مجیب ایک دوسرے کے درپے تھے۔شیخ مجیب کادعویٰ ایک لحاظ سے توٹھیک تھاکہ اس کی اکثریت تھی بھٹوصاحب مرکزی حکومت میں حصہ کس حساب سے مانگ رہے تھے دوصوبوں میں انکی حکومت بن سکتی تھی۔اوریحیٰ خان کس خوشی میں کہہ رہاتھاکہ مجھے بااختیارصد ربنائو

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *