ہم نے عرب دوستو ں کو ناراض کرکے ارطغرل دکھایا اب ارطغرل اور ترکی کو کہیں کہ اربوں ڈالر پاکستان لے کر بھی آئے کیونکہ سعودی عرب تو اپنے اربوں ڈالر واپس لے رہا ہے عمران خان کی قریبی شخصیت پھٹ پڑی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے عرب ممالک کو ناراض کرنےکی وجہ ارطغرل ڈرامہ دکھانا قرار دے ڈالا۔ انھوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اب وہ ترکی اور ارطغرل سے کہیں کہ وہ بھی اربوں ڈالر پاکستان لے کر آئے۔ نکہ سعودی عرب تو اربوں ڈالر زرِمبادلہ واپس لے جارہا ہے، اپنے سینما، تھیئٹربند، فنکار، گلوکار بھوکے لیکن یہاں ارطغرل چل رہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں حکومتی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آئی جب سعودی عرب، یو اےای جیسے مشکل وقتوں کے دوستوں کو اعتراض تھا تو ہم نے ارطغرل کیوں دکھایا۔ اب سعودی عرب اپنے اربوں ڈالر زرِ مبادلہ واپس لے جارہا۔ اب کہیں ترکی اور ارطغرل کو اربوں ڈالر لائے پاکستان میں، اپنا سینما بند، تھیئٹر کا برا حال، فنکار، اداکار، گلوکار بھوکے اور یہاں ارطغرل چل رہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *