آسٹریلیا کیخلاف میچ، کوہلی کو رن آؤٹ کیوں کرایا؟ رہانے کی شامت آگئی

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان انجکیا رہانے بیٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران کوہلی رن لینے کی کوشش کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔

انجکیا رہانے نے شاٹ کھیل کر رن لینا چاہا تو ویرات کوہلی بھی تیزی سے آگے بڑھے پر بال فیلڈر کے زیادہ نزدیک ہونے کے باعث دونوں بیٹسمین رک گئے اور کوہلی واپس کریز پر نہ پہنچ سکے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

کوہلی کے رن آؤٹ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے انجکیا رہانے پر خوب تنقید کی اور انہیں طرح طرح کی باتیں سنائیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں بیٹسمینوں کے لئے یہ ڈراؤنا خواب ہے جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ غلطی بھارت کو میچ ہرا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بھی ٹوئٹر پر لوگوں نے رہانے سے متعلق مزاحیہ اور تنقیدی جملے استعمال کئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے دن 6 وکٹ پر 233 رنز بنالئے ہیں۔ کپتان ویرات کوہلی 74 اور انجکیا رہانے42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.