قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟بڑا فیصلہ سامنے آگیا

سابق کرکٹر محمد وسیم کو مصباح الحق کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے  مطابق محمد وسیم کو مصباح الحق کی جگہ یہ ذمے داری دی جارہی ہے جبکہ سابق وکٹ کیپربیٹسمین  سلیم یوسف کو چیئرمین کرکٹ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔محمد وسیم اور سلیم یوسف سےمعاملات طے کرکے وسیم خان برمنگھم پہنچ گئے ہیں  کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سالانہ چھٹیوں پربرطانیہ میں ہی ہیں۔ئےچیف سلیکٹراورچیئرمین کرکٹ کمیٹی کی تعیناتی کی منظوری ویڈیو لنک پر لی جائےگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف سلیکٹر کے لئے محمد یوسف کا نام بھی زیر غور تھا۔کچھ عرصہ قبل مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا وہ اس قومی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کررہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *