موبائل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری۔۔۔۔۔سام سنگ ایس 21′ کیسا ہوگا؟ تصاویر جاری

کئی دنوں سے متعدد ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی جانب سے ‘سام سنگ ایس 21’ کی تصاویر لیک کی گئی تھیں جو کہ آفیشل تصاویر نہیں تھیں۔اب ون فیوچر کی جانب سے سام سنگ کے آنے والے فون ایس 21 کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں 4 مختلف رنگ کے فونز نظر آرہے ہیں۔

سام سنگ ایس 21 کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کالا، ہلکا گلابی، سفید اور ہلکے نیلے رنگ میں دستیاب ہو گا۔فون کے ڈسپلے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ایس 21 کی پشت پلاسٹک جب کہ ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا کی پشت گلاس یعنی شیشے کی ہوگی۔چند روز قبل برازیلین ویب سائب سائٹ ٹیکنو بلاگ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کے آنے والے فونز گیلیکسی ایس 21، گیلیکسی ایس +21 اور گیلیکسی ایس 21 الٹرا بغیر چارجر اور اور ہینڈ سیٹ کے پیش کرے گی۔خیال رہے کہ کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے فون کے نئے ماڈل 14 جنوری کو ‘کنزیومر الیکٹرانک شو 2021’ (سی ای ایس) میں لانچ کرے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.