عامر بمقابلہ پی سی بی،انضمام الحق کی رائے آگئی، قیمتی مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے محمد عامر کے معاملے میں سخت رائے دی ہے. انضمام کہتے ہیں کہ محمد عامر ایک تجربہ کار بائولر ہیں انہوں نے میڈیا پر آکر اچھا نہیں کیا.ان کو وقار یونس کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے بات کر لیتے. ان سے بات نہیں ہوسکتی تھی یا غیرمفید بات تھی تو بورڈ کے کسی آفیشل سے بات کرتے.اس طرح میڈیا پر آکر اتنے عرصے سے جاری ایشو کو یوں بیان کرنا غیر مناسب ہے.

انضمام کہتے ہیں کہ عامر تجربہ کار اور کم عمر بائولر ہیں انہیں خود پر یقین ہونا چاہیے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے کم بیک کر سکتے ہیں.

سابق چیف سلیکٹر نے عامر کو مشورہ دیا کہ وہ درمیان میں سنجیدہ لوگوں کو ڈال کر اس کا حل نکالیں اور ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی پر غور کریں.عامر غصہ میں آکر بہت کچھ بول گئے ہیں اور ریٹائرمنٹ لے لی ہے.

یاد رہے کہ عامر نے اپنی پریس گفتگو میں ٹیم منیجمنٹ کو ہدف تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب پاکستان کی نمائندگی نہیں کریں گے اور پھر پی سی بی چیف وسیم خان نے ان سے رابطہ کرکے تصدیق کی کہ عامر اب مزید پاکستان کے لئے نہیں کھیلنا چاہتے. پی سی بی سلیکٹرز آج کے بعد ان کے نام پر غور مت کریں

Sharing is caring!

Comments are closed.