تم کبھی قدرتی طور پر حاملہ نہیں ہوسکتی‘ نوجوان لڑکی کو ڈاکٹر نے جواب دے دیا

لندن(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے سبب لگنے والے لاک ڈاؤن سے شاید ہی کوئی خوش ہوا ہو لیکن اس برطانوی خاتون کو لاک ڈاؤن نے ایسی خوشی دے دی کہ ڈاکٹر بھی غلط ثابت ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ جوڈی ریلف نامی اس خاتون کو ماں بننے میں دشواری کا سامنا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے کہہ رکھا تھا کہ وہ آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ افزائش) کے بغیر کبھی بھی ماں نہیں بن سکتی۔ تاہم لاک ڈاؤن کے دوران جوڈی ریلف فطری طور پر ہی حاملہ ہو گئی اور آئندہ چند ہفتوں میں اس کے ہاں بچے کی

پیدائش متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق لندن کی رہائشی جوڈی ریلف نے بتایا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی طرف سے یہ بات بتائے جانے کے بعد شدید مایوسی کا شکار تھی تاہم لاک ڈاؤن کے دوران جب اس کے شوہر انتھونی نے ہمہ وقت اس کے ساتھ رہنا شروع کیا تووہ حاملہ ہو گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس دوران اس نے صرف 6دن کے لیے ’کسیپشن کپ‘ استعمال کیا تھا اور ان چھ دنوں میں ہی اسے ماں بننے کی خوشخبری مل گئی۔ جوڈی کا کہنا تھا کہ ”میں بہت خوش ہوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میری ماں بننے کی خواہش بغیر کسی جدید میڈیکل پروسیجر کے پوری ہو رہی ہے۔“

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *