عماد وسیم کی سالگرہ پر اہلیہ ثانیہ اشفاق کا محبت بھرا پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے مزید کئی سال ان کے ساتھ گزارنے کیلئے پرجوش ہیں۔

ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس خوبصورت شخص کو سالگرہ کی بہت مبارکباد، آپ کا بطور شوہر ساتھ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، آپ کے ساتھ میری زندگی بہت بہتر ہوگئی ہے۔‘ اس کیساتھ ہی انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں آنے والے مزید کئی سال آپ کے ساتھ گزارنے کیلئے پرجوش ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.