بابراعظم نے وہ کردکھایا جو ویرات کوہلی اور اے بی ڈیویلیئرز بھی نہ کرسکے

قومی وائٹ بال کپتان بابراعظم رواں سال ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1000 رنز سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے دوران رواں سال ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے ، بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگز میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں، اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے لوکیش راہول کا ہے جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگز میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے سٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں ، آسٹریلوی آل رائونڈر مارکس سٹوئنس رواں سال اب تک 31 اننگز میں 39.50 کی اوسط اور 142.77 کے سٹرائیک ریٹ سے 948 رنز سکور کرچکے ہیں،

انگلش اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز رواں سال اب تک 28 اننگز میں 34.42 کی اوسط اور 152.73 کے سٹرائیک ریٹ سے 895 رنز بنا چکے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک رواں سال اب تک 39.40 کی اوسط اور 134.93 کے سٹرائیک ریٹ سے 788 رنز سکور کرچکے ہیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ سال بھی 1607 رنز سکور کیے تھے جس کے بعد وہ مسلسل 2 سال کے دوران 1000 ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں تین مواقع پر 1000 ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کیے تھے لیکن وہ کبھی مسلسل 2 سال ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور نہیں کرسکے تھے۔ شعیب ملک نے 2014ء میں 1030 ، 2016ء میں 1082 اور 2019ء میں 1010 ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد (2012ء میں 1138رنز) ، عمراکمل (2016ء میں 1386رنز) اور عمران نذیر (2012ء میں 1036رنز) ایک ،ایک بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز اور یونیورسل باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے 9 مرتبہ سال میں ایک ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کررکھا ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *