ترک لیر اکی قدر میں بدترین تاریخی کمی ، ملک بحران کا شکار طیب اردوان کے داماد وزیر خزانہ کے عہد ے سے مستعفی

انقرہ (آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تقریبا پانچ سال وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیرات البیرک نے اعلان کیا کہ وہ صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنی وزارتی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران ترک لیرا کی قدر و قیمت میں ڈرامائی کمی آئی ہے۔ ترک منڈیوں میں افراط زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ترکی ان دنوں معاشی بحران کا شکار ہے۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *