پی ایس ایل میں شرکت کیلئے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پلے آف کیلئے کھلاڑیوں کے کراچی میں جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کراچی میں 14، 15 اور 17 نومبر کو ہوں گے جس کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے سمت پٹیل جمعے کو ہی کراچی پہنچ چکے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ ہفتے کو کراچی پہنچے ہیں اور وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ویئسا اور ڈین ولاز، کیمرون ڈیلپورٹ صبح کراچی پہنچیں گے جبکہ چیڈوک والٹن بھی اتوار کی صبح کراچی پہنچ جائیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر، پشاور زلمی کے شعیب ملک بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دس نومبر تک تمام ٹیموں کے کھلاڑی کراچی میں جمع ہوجائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *