بابر اعظم نے ویرات کوہلی, ہاشم آملہ اور کونٹم ڈی کاک کو پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے, جہاں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں, وہاں وہ دنیا میں بھی نمبر ون کھلاڑی مانے جاتے ہیں, اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی,ہاشم آملہ اور کونٹم ڈی کاک دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں, ویرات کوہلی اس وقت کرکٹ کی تینوں فارمیٹ میں ٹاپ ٹین میں موجود ہیں, اس طرح کونٹم ڈی کاک ساوتھ افریقہ کے بہترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں. ہاشم آملہ کا شمار بھی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے.

اگر ہم ون ڈے کرکٹ میں 12 سنچریوں کی بات کریں, تو بابر اعظم پہلے نمبر پر آتے ہیں, انہوں نے اپنی ابتدائی 12 سنچریاں صرف 75 اننگز میں بنائی ہیں, وہ بھی دنیا کی ٹاپ ٹیمز کے خلاف بنائی ہیں,جبکہ دوسرے نمبر پر پر ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی کانٹم ڈی کاک موجود ہیں,انہوں نے بھی اپنی 12 سنچریاں 75 اننگز میں مکمل کی ہیں.

تیسرے نمبر پر مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ موجود ہیں, انہوں نے اپنی ابتدائی 12 سنچریاں 81 اننگز میں مکمل کی ہیں, ہاشم آملہ کا شمار دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے. ویرات کوہلی اس دوڑ میں پیچھے رہے گئے ہیں, وہ اس دوڑ میں چوتھے نمبر موجود ہیں, ویرات کوہلی نے اپنی ابتدائی 12 سنچریاں 85 اننگز میں مکمل کی ہیں. بابر اعظم اعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کم اننگز کھیل کر 12 سنچریاں مکمل کی ہیں.

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *