علی امین گنڈا پور نے نواز شریف اور آصف زرداری کے حامیوں کو بھی غدار قرار دے دیا، گندے انڈے مارنے کا حیرت انگیز مشورہ

سکردو (این این آئی) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حامیوں کو بھی غدار قرار دیدیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آصف زرداری قوم کا پیسا لوٹ کر کھرب پتی بنے، نواز شریف پیسے بھی لوٹ کر لے گئے فوج کے خلاف بھی بول رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جو نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جھنڈے لے کر پھر رہا ہے وہ بھی غدار ہے۔انھوں نے

کہا کہ جو ہماری قربانیوں کو بھارت کی دوستی میں رائیگاں کرے گا اسے بھارت بھیجیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کے بچوں کا مال لوٹنے والے آپ کے درمیان آتے کیسے ہیں، جب تک انھیں گندے انڈے نہیں مارو گے یہ آپ کیلئے کچھ نہیں کریں گے۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *