(ن) لیگ تیزی سے خالی ہونے لگی ایک اورسینئررہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما سابق سینیٹر روزینہ عالم خان نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے اداروں کے خلاف بیانیہ سخت ہوتا جارہا ہے جس کے بعد ن لیگ کے کئی اراکین اس بیانیے سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں ، گزشتہ دنوں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کے فوج مخالف بیان کے بعد ن لیگ کی سابق سینیٹر روزینہ عالم خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کے بیان سے دلی دکھ ہوا، ہمارا ان کے

بیانیے سے کوئی تعلق نہیں، پارٹی نے ان کے بیانیے کی حمایت کی جس کے باعث اب پارٹی میں نہیں رہ سکتی ،روزینہ عالم نے مسلم لیگ (ن) کی خواندگی کمیٹی کی چیر پرسن شپ سے بھی استعفیٰ ٰدے دیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *