وزیر اعظم عمران خان پشاوراسلام آباد موٹروے پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے،تاریخ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان  21 نومبر کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جہاںوہ جلسے سے بھی خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو پاک چائنہ اکنامک کو ریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پشاوراسلام آباد موٹروے پر جلسہ منعقد کیا جائے گا پی ڈی ایم جلسے سے ایک روزپہلے نوشہرہ میں تحریک انصاف کا پاورشوہوگا، 21 نومبرکو وزیراعظم عمران خان کا پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جلسہ ہوگا، پی ڈی ایم پشاورمیں جبکہ میں

اکیلاہی نوشہرہ میں جلسہ کروں گا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاک چائنہ اکنامک کوریڈوررشکئی کاسنگ بنیادرکھیں گے، یہ کوریڈور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *