بیٹیاں اللہ کا بہترین تحفہ ہیں شاہد آفریدی کا اپنی تمام بیٹیوں سے محبت کا اظہار

کراچی (این این آئی)دنیا بھر میں مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کے پاس ماضی کے مقابلے میں وقت ہے کہ وہ عروہ کو بڑا ہوتے ہوئے دیکھ سکیں۔ سوشل میڈیا اکائونٹس پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے ہمراہ تصویر کے ساتھ پیغام میں اپنی تمام بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کا سب سے بہترین تحفہ قرار دیا۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادہ

وقت نہیں گزار سکے خاص کر کہ وہ جب بڑی ہو رہی تھیں تاہم اب وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے پاس اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے لئے وقت ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ عروہ سمیت تمام بچوں کی حفاظت فرمائے۔سوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹس پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے ہمراہ جو تصاویر شیئر کیں وہ انکے مداحوں کو بیحد پسند آئیں جن پر کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائکس کئے گئے اور ہزاروں تعریفی کمنٹس بھی لکھے گئے۔شاہد آفریدی 5بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اس سال فروری میں پیدا ہوئی۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *