خاتون ملازم کو ہراساں کرنے والا بینک اہلکار گرفتار، نوکری سے برخاست

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ایک نجی بینک کے اس افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کا الزام تھا ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ مذکورہ شخص کو نوکری سےنکال دیا گیا ہے اور سٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق اب وہ کسی اور بینک میں ملازمت بھی نہیں کر سکے گا۔ملزم کی جانب سے خاتون کو دفتر میں جنسی طور پر پراساں کرنے کا واقعہ ایک ویڈیو میں سامنے آیا تھا جو سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز

اسلام آباد کے نجی بینک کا منیجرکا خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام شدید غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے فیصل بینک کی برانچ ایف 10 کی ہےاورخاتون کو ہراساں کرنے والا شخص بینک منیجر ہے جس کا نام عثمان گوہر بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔جبکہ لوگوں کی جانب سے فیصل بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔‎ اس واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا گیا ہے۔‎اعلی سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی ۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *