پریتی زنٹا اپنے شوہر کے پاس واپس آگئی طویل عرصہ کیوں دوررہی؟خود ہی بتا دیا

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کو بے شمار سْپر ہٹ فلمیں دینے والی نامور بھارتی اداکارہ پریتی زنٹانے کہا ہے کہ اْنہوں نے اس سال اپنی زندگی کا سب سے طویل کرواچوتھ کا برت رکھا ہے تاہم وہ بیحد خوش ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کے پاس واپس آگئی ہیں۔ہندو مذہب کے تہوار کرواچوتھ کے موقع پر پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے تہوار کی مناسبت سے سْرخ لباس کے ساتھ خوبصورت زیور بھی پہنا ہوا ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا

جاسکتا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد شوہر سے ملنے پر پریتی زنٹا بے حد خوش ہیں۔پریتی زنٹا نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے طویل کرواچوتھ کا برت تھا کیونکہ میں نے یہ برت دبئی میں رکھا تھا اْس کے بعد میں نے ہوائی سفر کیا اور لاس اینجلنس میں شوہر کے پاس آکر برت کھولا۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ یہ برت میرے لیے واقعی قابل قدر ہے کیونکہ اس کی بدولت میں آخر اپنے شوہر کے پاس واپس آگئی۔آخر میں انہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *