پہلا ٹی 20، زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

اکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے جس نے 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر37رنز بنا لئے ہیں۔

2 کھلاڑی آؤٹ

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو محمد حسنین نے پہلے اوورز میں پانچویں گیند پر ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی اور کپتان چھامو چھیبابا کو 0 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

قبل ازیں زمبابوے ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ اچھی ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑا مجموعہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وکٹ کافی خشک لگ رہی ہے اس لئے ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے لیکن اب اچھی باﺅلنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم چار فاسٹ باﺅلرز اور ایک سپنر کیساتھ کھیل رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ اچھی باﺅلنگ کے ذریعے زمبابوین ٹیم کو جلد آﺅٹ کریں۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد رضوان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، عثمان قادر، حارث رﺅف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

زمبابوے ٹیم کی قیادت چھامو چھیبابا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریان برل، سکندر رضا بٹ، ٹینڈائی چتارا، کریگ ایروین، ویزلی مادھیویر، ملٹن شومبا، ایلٹن چیگمبورا، رچمونڈ موتمبانی، بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ اینگراوا شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *