دنیا کا کوئی کوچ ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتا: وسیم اکرم

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے با اثر رکن اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دنیا کو کوئی کوچ ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتا، اظہر علی کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنا یا نہ کرنا چیئرمین پی سی بی کا استحقاق ہے ۔ ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران 54 سالہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے قیادت پر برقرار رہنے میں نے یا نہ رہنے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے کیوںکہ یہ ان کا استحقاق ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اظہر علی اچھا بلے باز ہے لیکن انہیں اب مضبوط فیصلے میں کرنے ہوں گے ، جب اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تو ہر کوئی انہیں ہٹانے پر بات کررہا تھا لیکن آج ہر کوئی پوچھ رہا ہے کہ انہیں کیوں ہٹایا جارہا ہے ، اظہر علی کو اب بہادری سے فیصلے کرنے ہوں گے ، وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور سیکھ سکتے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے صدر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے تمام آفیشلز اور کھلاڑی ڈین جونز کو مس کررہے ہیں ، دنیا کا بہترین کوچ بھی آنجہانی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتا ہے ، میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ضرور ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا، ڈگ آئوٹ میں میرے ساتھ والی کرسی ڈین جونز کی یاد میں خالی رہیگی،دنیا بھر میں ڈین جونز نے ہماری منفرد پہچان بنائی تھی۔

یاد رہے کہ ڈین جونز آئی پی ایل میں کمنٹری کے لیے دبئی میں موجود تھے جہاں 24 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *