پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا سعودی عرب میں کام کرنیوالے لاکھوں پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے سعودی شہر القسیم کے لیے پروازں کا باقاعدہ آغاز کر دیا، پہلی پرواز 18 نومبر کو شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے ایک نئی منزل سعودی عرب کا شہر القسیم متعارف کرادی۔ سعودی عرب کے وسط میں واقع القسیم میں کئی لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں۔القسیم اور البریدہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا کہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 18 نومبر بروز بدھ ملتان سے روانہ ہوگی۔ سعودی ایئر پورٹ حکام کی جانب سے پرواز کو واٹر کینن سیلوٹ دیا

جائے گا۔پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز بالترتیب ملتان اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ ان پروازوں پر 40 کلو سامان کی حد کے ساتھ تعارفی کرایہ بھی لاگو ہوگا۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *