کرکٹ کی تاریخ میں اس سے اچھا اور تیز باؤلر نہیں آسکتا، رکی پونٹنگ نے پاکستانی کرکٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

رکی پونٹنگ کا نام آسٹریلین کرکٹ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا،پونٹنگ آسٹریلین کرکٹ ہسٹری کے سب سے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں،اسٹریلیا نے ان کی کپتانی میں 3 مرتبہ ورلڈکپ کا ٹائیٹل اپنے نام کیا ہے۔۔گذشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر سے زیادہ تیز بولر کرکٹ ہسٹری میں نہیں آ سکتا۔شعیب اختر کی تیز گیندوں کو کھیلنا بہت مشکل تھا،بڑے بڑے کھلاڑی شعیب کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے۔انہوں نے ٹویٹر کے اوپر شعیب کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شعیب اور رکی پونٹنگ آمنے سامنے ہیں

اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر دینا کے تیز ترین بولر ہیں اور ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے, کرکٹ میں اور بھی بہت سارے تیز باؤلرز آئے, جن میں آسٹریلیا کے شان ٹیٹ اور بریٹ لی نمایاں ہیں, اس کے علاوہ پاکستان کے حارث رؤف اور محمد حسنین نمایاں ہیں, مگر ان میں سے کوئی بھی باؤلر ابھی تک شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہا, شعیب اختر کی 101 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے پھینکی گئی گیند آج بھی ورلڈ ریکارڈ ہے..

بہت سارے مشہور کرکٹر جن میں انڈیا کے سچن ٹنڈولکر,سارو گنگولی, ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور کرس گیل,آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ, میتھیو ہیڈن,جسٹن لینگر, سٹیو واہ اور مارک واہ,نیوزی لینڈ کے ڈینیل وکٹوری,فلیمنگ,سری لنکا کے کمار سنگاکارہ, جے سوریا, بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز, جیک کیلس یہ سب کھلاڑی اس بات کے معترف رہے ہیں کہ شعیب اختر دینا کا تیز ترین باؤلر ہے..

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *