کامران اکمل نے محمد رضوان سے متعلق ٹیم منیجمنٹ کو مشورہ دے دیا

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا خیال ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو محدود اوورز کی کرکٹ میں اوپننگ کرنی چاہیئے۔ 38 سالہ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو پلیئنگ الیون کا توازن بہتر بنانے کے لیے رضوان کی بیٹنگ کی پوزیشن کو دیکھنا ہوگا۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب تک محمد رضوان سے اننگز کا آغاز نہیں کروایا جاتا ٹیم کا توازن ٹھیک نہیں ہوسکے گا، رضوان نے حال ہی میں ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے ۔

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم مینجمنٹ کو اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ وہ ون ڈے فارمیٹ کی اچھی ٹیم بنانا چاہتے ہیں یا نہیں ، وکٹ کیپر بیٹسمین چاہے رضوان ہو یا کوئی اور انہیں اوپننگ ہی کرنی ہوگی ، اس فیصلے سے ٹیم کا توازن خود بخود بہتر ہوجائے گا لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو اپنے لیے کھیلنے کی بجائے میچ وننگ اننگز کھیلنے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ رضوان نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لئے ان کا اوپننگ کرنا ہائی پرفارمنس سنٹر (ایچ پی سی) کے کوچز اور قومی سلیکٹرز کی جانب سے دی گئی ہدایات کی وجہ سے تھا، رضوان کی حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی خراب سیریز تھی کیونکہ وہ صرف تین اننگز میں 25 رنز ہی بنا سکے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *