زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، بابراعظم کے پاس پہلی پوزیشن واپس لینے کا موقع

پاکستانی کپتان بابراعظم کو ٹی ٹوٹنی رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس لینے کا بہترین موقع مل گیا ، اس وقت برطانوی بلے باز ڈیوڈ مالان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ بابراعظم نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں 221 رنز بنائے تھے جس میں دوسرے ون ڈے میں ناقابل شکست 77 رنز اور آخری میچ میں 125 رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔

بابر اور ڈیوڈ مالان کے درمیان 8 پوائنٹس کا فرق ہے، اس سے قبل بابراعظم 774 دن دنیا کے نمبر ایک ٹی ٹونٹی بلے باز رہے تھے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور زمبابوے 191 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں نمبر پر موجود ہے ۔ توقع ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان مضبوط ٹیم اتارے گا اور بیٹنگ لائن اپ مضبوط بنانے کے لیے محمد حفیظ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا ۔

اس وقت لیفٹ آرم سپنر عماد وسیم عالمی رینکنگ میں 8ویں نمبر پر موجود اور ان کے پاس ٹاپ 5 میں شامل ہونے کا سنہری موقع ہے ۔ بیٹنگ میں قومی اوپنر فخر زمان 22 ویں اور آل رائونڈر محمد حفیظ 42 ویں نمبر پر ہیں۔ انجریز کا شکار شاداب خان بائولنگ میں 9 ویں اور آل رائونڈر فہیم اشرف 32 ویں نمبر پر ہیں۔ زمبابوے کے شان ولیمز کا بیٹنگ رینکنگ میں 54 واں، وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر کا 76 واں نمبر ہے، آل رائونڈر ایلٹن چگمبرا 96 ویں نمبر پر ہیں۔ مہمان ٹیم کے کوچز نے چگمبرا کو ون ڈے سیریز میں نہیں کھلایا تھا جس کے بعد توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی سیریز میں حتمی الیون کا حصہ ہوں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *