تیسراون ڈے! عاقب جاوید نے حیران کن بار کہہ دی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے زمبابوے سے قومی ٹیم کی شکست کو خطرہ قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ شکست خطرے کی گھنٹی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری میچ کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو چانس دینا اچھا ہے۔

خیال رہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو شکست دے دو چار کیا، تاہم سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

میچ کے دوران مہمان ٹیم نے 278 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی کھلاڑی حاصل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ 50 اوورز میں 278 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔

اس میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں زمبابوے کو صرف 3 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آسانی سے عبور کرکے ٹور پر پہلی فتح سمیٹی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *