ون ڈے سیریز: پاکستان کے کون سے کھلاڑیوں نے زمبابوے کےخلاف ڈیبیو کیا

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ابتدائی دوایک روزہ میچز میں تین نوجوان پلیئرز کو ڈیبیوکرایا۔ پہلے ون ڈے میں فاسٹ بولرحارث رؤف نے ون ڈے کیریئرکاآغاز کیا۔ دوسرے میچ میں بیٹسمین حیدرعلی اور فاسٹ بولر محمد موسیٰ کوکیپ دی گئی۔ جس کے بعد پاکستان کے ون ڈے کرکٹرزکی تعداد دو سو ستائیس ہوگئی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں پاکستان نے تین پلیئرز کو ڈیبیوکا موقع دیا۔ جس کے بعد پاکستان کے ون ڈے کرکٹرزکی تعداددوسو ستائیس ہوگئی۔ پہلے میچ میں حارث رؤف کوون ڈے کیپ دی گئی۔ وہ ستاون رنز دیکرکوئی وکٹ نہ لے سکے۔ تاہم دوسرے ون ڈے میں انہوں نے کیریئرکی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔

بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے دوسرے ون ڈے سے کیریئرشروع کیا۔ حیدرعلی نے انگلینڈ کے خلاف مانچسٹرمیں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیوکیا اورٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پرنصف سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین بنے تھے۔ محمدموسیٰ ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.