چینی اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پشاور(آن لائن ) چینی اور گھی کی قیمت میں25روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے پشاو ر کی تاریخ میں چینی سب سے بلند درجہ تک پہنچ گئی ہے چینی کی بوری 5100روپے تک پہنچ گئی ہے ہول سیل میں چینی 98روپے سے 105روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 110روپے سے 120روپے جبکہ بعض علاقوں میں 125روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے گھی تیسرے درجے کے 180روپے سے 20روپے اضافہ کے ساتھ 200روپے ہو گیا ہے لوکل گھی فی کلو کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پہلے درجے ، دوسرے درجے کی گھی اور آئل

کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے پہلے درجے ، دوسرے درجے کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری تیسرے درجے کے گھی اور آئل استعمال کر رہے ہیں ۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *