شرمیلا فاروقی کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ دیکھ کر آپ بھی ۔۔۔صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(این این آئی)مغربی تہوار” ہیلو وین” اب پاکستان میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے جس کے لیے شوقین افراد بھوتوں اورچڑیلوں سمیت مختلف خوفناک روپ دھارتے ہیں۔پیپلزپارٹی کی رہنمااوررکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی اس بارہیلو وین کے لیے خصوصی میک اپ کروایا اور مداحوں کے لیے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویر یں پوسٹ کی ہیں۔شرمیلا فاروقی کی جان

سے انسٹاگرام پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک لباس اور روپ تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں شرمیلا فاروقی ڈھانچے کے ڈیزائن کی سیاہ شرٹ پہنے اور ہیلووین میک اپ کے باوجود بھی دلکش لگ رہی ہیں۔شرمیلا کو ہیلوووین لک دینے کے لیے میک اپ آرٹسٹ نے شرمیلا کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے۔ان تصاویر میں کھڑی شرمیلا فاروقی صارفین کو خوف میں مبتلا کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔میک اپ کے لحاظ سے کھوپڑیوں سے سجے کاسٹیوم میں ملبوس شرمیلا کے پوز ان کے فالوورز کے لیے دلچسپی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ چونکانے کا بھی باعث بنے۔ شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پی پی رہنما نے 18سالہ باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ کے فن کو بھی سراہا ہے۔شرمیلا فاروقی کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے اس تہوار میں اتنی دلچسپی ظاہر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔واضح رہے کہ ”ہیلووین”ایک مغربی تہوار ہے جو کہ بہت سے مشرقی ممالک میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ 

Sharing is caring!

Comments are closed.