رنگ گورا کرنے کے طریقے

کون ہے جس کو گورا رنگ پسند نہیں؟ کیا مرد کیا خاتون ہر کوئی گورا ہونا چاہتا ہے لیکن بعض لوگ بازاری کریمیں استعمال کر کے اپنا چہرہ خوبصورت بنانے کی بجائے اور بھی زیادہ بھیانک بنا لیتے ہیں۔کیونکہ ہر ایک کی جلد مختلف ہوتی ہے اس لئے ہر ایک کے لئے ایک ہی فارموکہ کارآمد نہیں ہوتا۔ اس لئے ہمیشہ کوئی چیز چہرے پر لگانے سے پہلے کسی ڈاکٹر یا جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ ذرور کر لیں۔تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آج میں اسی لئے اس موضوع کو چنا ہے تا کہ آپ لوگ گھر میں ہی پڑی چیزوں کو استعمال میں لاکر اپنے رنگ میں بہتری لا سکیں۔

آج میں نے آپ کے لئے چند گھریلو آزمودہ ٹوٹکے لیکر آیا ہوں ویسے تو میں روزانہ ہی اپنی ویب سائیٹ اور فیس بک پیج پر ٹوٹکے لگاتا رہتا ہوں ۔آپ بھی اگر ان ٹوٹکوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو میرا فیس بک پیج اور ویب سائیٹ وزٹ کریں اور لائیک بھی کریں جس کے لئے میں آپکا شکر گزار ہوں گا۔دوستو! اب ہم رنگ گورا کرنے والے گھریلو ٹوٹکوں کو پہلے دیکھتے ہیں۔

٭کسی برتن میں آلو کا رس نکال لیں اور اس کو اپنے چہرے پر ایسے لگائیں جیسے آپ بلیچ لگاتی ہیں۔پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹہ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھو لیں ۔یہ تقریباً روزانہ ایسے ہی عمل کرنا ہے ۔چند دنوں میں رنگ سفید ہونا شروع ہو جائے گا۔

٭دوسری چیز بھی گھر میں موجود ہوتی ہے یعنی ٹماٹر بمہ گودا لے کر اپنے چہرے پر لیپ کریں۔یہ بھی چہرہ کی رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

٭لیموں کا رس اور شہد برابر مقدار میں لیکر مکس کر لیں اور اسکو اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔اس سے بھی رنگ گورا ہونے میں مدد ملے گی۔٭اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو پھر آپ کھیرے کا رس لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لیپ کریں۔

٭ایک چمچ خشک دودھ،لیمن کا جوس ،بادام کا آئل لیکر ملا لیں اور چہرہ پر لگائیں ۔پندرہ منٹ تک لگا رہنےدیں پھر منہ پانی صاف کر لیں٭لیمن کے جوس میں ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرہ پر لگائیں ۔اس سے بھی رنگت نکھر تی ہے۔دس منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں۔٭اس کے علاوہ شہد میں بلائی ملا کر رات کو سوتے وقت لگائیں کچھ دیر بعد ہلکا مساج کر کے اتار لیں۔اس سے نہ صرف رنگت اچھی ہو گی بلکہ دانوں اور داغ دھبوں میں بھی فرق پڑ جائے گا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.